6 جولائی 2018 - 11:42
اماراتی عسکری وفد کا خفیہ دورہ اسرائیل

اسرائیلی نیوز چینل (i24news) نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اماراتی عسکری وفد نے اعلیٰ امریکی عہدیدار کے ہمراہ چند روز قبل اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا ہے.

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی نیوز چینل (i24news) نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اماراتی عسکری وفد نے اعلیٰ امریکی عہدیدار کے ہمراہ چند روز قبل اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا ہے، چینل کے مطابق اماراتی وفد کا تعلق اماراتی ایئرفورس سے تھا اور دورے کے مقاصد میں سے ایک مقصد امریکی ساختہ (F.35) طیاروں کا معائنہ تھا جو اسرائیل ائیرفورس کے زیر استعمال میں ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل وہ پہلا ملک ہے جسے امریکہ نے( F.35)طیارے فراہم کیے ہیں۔

.......

/169